Friday, May 17, 2024

وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی کا دورہ
September 6, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔ اگلے مورچوں پر تعینات سپاہ اور شہدا کے خاندانوں سے ملاقات کی اور سپاہ کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ وزیرخارجہ، وزیر دفاع اور چئیرمین کشمیر کمیٹی بھی ہمراہ ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کے دوران وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا، یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے ، بگل بجا کر شہدا کو سلامی پیش کی گئی ۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے مختلف محاذوں پر زخمی ہونے والے جوان بھی موجود رہے۔