Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم عمران خان افغان صدر کی خصوصی دعوت پر کل کابل جائیں گے

وزیراعظم عمران خان افغان صدر کی خصوصی دعوت پر کل کابل جائیں گے
November 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان افغان صدر کی خصوصی دعوت پر کل کابل جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور اعلیٰ حکام وفد کا حصہ ہوں گے۔ ملاقاتوں میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل، معاشی ترقی اور علاقائی ربط مرکزی ایجنڈا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔