Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر باجوہ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر باجوہ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
May 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف، چیئرمین پی آئی اے نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا، جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت اور طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندوہناک پی آئی اے طیارہ حادثہ میں قیمتی جانے نقصان پر اظہار افسوس کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کاررائیوں میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے، حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ غم کی اس گھڑی میں کشمیری عوام پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔