Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم عمران خان آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
September 27, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ان کی تقریر کا محور مسئلہ کشمیر اور بھارتی بربریت ہو گا ۔ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق آج جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے معاشی ترقی کیلئے مذاکرے سے خطاب میں کہا جنگ مسئلے کا حل نہیں، اس لئے مخالف ہوں۔ دہشت گردی کیخلاف 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، 10 سال تک ملک کو لوٹا گیا۔ مجھ سے پہلی لیڈرشپ کرپٹ تھی۔ وزیراعظم سے روسی وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے انڈونیشیا کے نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔ عمران خان نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرے گا۔ انڈونیشیا اس وقت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔