Monday, May 13, 2024

وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں مصروف دن گزاریں گے
December 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں مصروف دن گزاریں گے، خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، پارٹی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان ملاقات کریں گے اورخیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے ، وزیراعلی محمود خان نے کابینہ ارکان کو کارکردگی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ اجلاس میں وزارتوں میں توسیع اور رد وبدل کی منظوری کا امکان بھی موجود ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عمران خان شام تک گورنر ہائوس ہی میں رہیں گے جہاں پارٹی کے اہم عہدیداروں کی وزیراعظم سے ملاقاتیں کرنے کا امکان ہے۔