Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان آج لاہور جائیں ، پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم عمران خان  آج لاہور جائیں ، پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
September 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج لاہور جائیں گے ، وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات  اور پنجاب کابینہ  اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ پنجاب کابینہ وزیر اعظم کو اپنے 100روزہ پلان جب کہ پولیس اصلاحات کمیشن  کے سربراہ ناصر درانی بھی بریفنگ دیں گے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔