Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ، کابینہ ارکان سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہمراہ ہو گا۔ اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع اور بہبود پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدوں اور تعاون کی یاداشتوں پر دستخط  کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم اور ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرلز سے بھی ملاقات کریں گے۔