Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے
September 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے، 27 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں 18ملاقاتوں کا شیڈول تیارکیا گیا ہے۔ عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات بھی طے کی گئی ہے، اتفاق رائے سفارتی چینلز اور بذریعہ خط و کتابت ہوا، عمران خان نیویارک میں کئی ممالک کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔