Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

 وزیراعظم وزیر اعلی عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیراعظم کو صوبے میں مہنگائی اور کورونا کے سدباب کے اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔ انہیں ریور راوی منصوبے ، ایل ڈی اے فلیٹس اور والٹن منصوبے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔