Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
April 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے پیش نظر  اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سہ پہر 4 بجے کے بعد لاہور پہنچیں گے، 4 بج کر 45 منٹ پر ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم ایکسپو سنٹر سے بذریعہ ہیلی کاپٹر 5 بج کر 15 منٹ پر گورنر ہاؤس پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام اور ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹایئگر فورس کے رضاکاروں سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم شام 7 بجے ایئرپورٹ سے اسلام آباد واپس روانہ ہوں گے۔