Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
May 24, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم شوکت خانم کینسراسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس میں ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کو کراچی میں وفاقی منصوبوں کی پیش رفت  سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ تاجر برادری کے وفد کی بھی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔

شام کو مقامی ہوٹل میں شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیراعظم واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔