Tuesday, May 21, 2024

وزیراعظم عمران خان 27 دسمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 27 دسمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے
December 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان 27 دسمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاوس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔