Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے
September 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اہم ترین نکات 92 نیوز کو موصول ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے۔ وزیراعظم کا ریکارڈڈ خطاب ساتویں نمبر پر اور رات ڈیڑھ بجے نشر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی لاک ڈاؤن، بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فلسطین سمیت افغانستان میں انسانی المیہ اور اقتصادی بحران سے عالمی دنیا کو آگاہ کرینگے، اس کے علاوہ وزیراعظم بین الاقوامی دنیا پر افغانستان میں مشترکہ، متفقہ حکومت کے قیام میں مدد کے علاوہ مہاجرین کی آمد اور دیگر خدشات کا بھی ذکر کرینگے۔

وزیراعظم کورونا وباء کے خاتمے، ویکسین سب کے لیے کی حکمت عملی، عالمی کساد بازاری، غریب ممالک پر واجب الادا قرضوں میں رعائت، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تغیرات سے درپیش خطرات کا بھی ذکر کریں گے۔