Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائیشیا کا 2 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائیشیا کا 2 روزہ دورہ کریں گے
November 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائیشیا کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی ہے۔ وزیراعظم ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ملائیشیا کی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ ملائیشین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ وزیراعظم ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔