Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے
August 12, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور کےعوام کا انتظار ہوا ختم، جدید سفری سہولت کے منصوبے بی آر ٹی کے افتتاح کی حتمی تاریخ آ گئی۔ وزیراعظم عمران خان تیرہ اگست کو بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پشاورمیں جدید سفری سہولت کا منصوبہ بی آر ٹی کب مکمل ہوگا۔ اس سوال کا جواب بالآخر مل گیا۔ اڑھائی سال بعد مکمل ہونے والے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے اور یوم آزادی والے دن بی آر ٹی روٹ پر بسیں دوڑتی دکھائی دیں گی۔ جشن آزادی کے موقع پر بی آر ٹی مکمل ہونے پر خوش شہری کہتے ہیں،، ان کی جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے کی تعمیرکے کام کا افتتاح پی ٹی آئی کے گزشتہ دورحکومت میں اس وقت کے وزیراعلٰی پرویزخٹک نے نومبر 2017 میں کیا تھا۔ ابتدائی طورپر چھ ماہ مدت تکمیل رکھی گئی تھی تاہم منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہوا۔