Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان 10 اگست کو کراچی کا مختصر دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 10 اگست کو کراچی کا مختصر دورہ کریں گے
August 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 10 اگست کو کراچی کا مختصر دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مختصر دورہ کراچی میں وفود سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم کو کراچی پیکج اورسندھ کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دئیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اسی روز بلوچستان بھی پہنچیں گے جہاں ضلع لسبیلہ میں تقریب سے خطاب کریں گے۔