Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم عمران خا ن 7 اکتو بر سے چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خا ن 7 اکتو بر سے چین کا دورہ کریں گے
October 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دور چین کو حتمی شکل دے دی گئی، وزیراعظم عمران خان 7اکتوبر کو 3روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے، 3 وفاقی وزراء اور ایک مشیر ہمراہ ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیںگے۔ وزیراعظم کے ساتھ جانے والے وزراء میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیاراوروزیر ریلویز شیخ رشید جبکہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ شامل ہیں۔ ذرائع ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ جائینگے، دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبہ، سی پیک منصوبہ سے متعلق امور زیر غور آئینگے۔ عمران خا ن اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔