Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار

وزیراعظم عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار
November 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ وزیراعظم عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسد قیصر کو اپوزیشن سے مل کر ٹی او آرز بنانے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الہٰی کے ذریعے اپوزیشن کو جوڈیشل کمیشن یا پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کی پیشکش کی۔ ادھر پرویز الہٰی کی فضل الرحمٰن سے ایک اور ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا امید ہے اچھا نتیجہ نکلے گا، جلد خوشخبری سنائیں گے۔ گزشتہ 50 گھنٹوں میں چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے یہ چوتھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات سے قبل چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سب دعا کریں کوئی حتمی فیصلہ ہو جائے ، جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا کوشش جاری رہے گی ۔