Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ
January 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔ وہ ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 47واں ورلڈ اکنامک فورم سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہورہاہے۔ ورلڈاکنامک فورم میں70 ممالک کےنمایندےشرکت کریں گے۔

چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم پروفیسر کلاز نےوزیراعظم نوازشریف کو دعوت نامہ بھیجا۔ دورہ سوئٹزرلینڈ میں وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گٹریس سے بھی ملاقات کریں گے۔