Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم صنعتوں کیلئے بجلی مزید سستی کرنا چاہتے تھے ، شبلی فراز

وزیراعظم صنعتوں کیلئے بجلی مزید سستی کرنا چاہتے تھے ، شبلی فراز
November 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا وزیراعظم صنعتوں کیلئے بجلی مزید سستی کرنا چاہتے تھے۔ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے اضافی بجلی پر 25 فیصد کا ریلیف دیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا دو سلیبز کو یکجا کر دیا۔ معیشت پاؤں پر کھڑی ہو گئی۔ شرح نمو مثبت ، برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بھی تیزی آئی، مزید آرڈرز لینے کی گنجائش نہیں۔ تعمیرات کی صنعت بہت زیادہ فعال ہو گئی۔ انہوں نے کہا حکومت معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے بھی مراعات دی گئی ہیں۔ غریب اور تنخواہ دار طبقہ آسان قسطوں پر گھر خرید سکیں گے۔ شبلی فراز بولے  عمران خان کی قیادت میں ہم خرابیوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ دو سال میں یہ ساری خرابیاں ٹھیک نہیں ہو سکتی تھیں۔ پہلے ان دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ تھا، اب پی ٹی آئی کی صورت میں تھرڈ پارٹی آگئی ہے۔ ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ یہ چاہے جتنے مرضی جلسے کر لیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ جتنے بڑے جلسے یہ سب مل کر کر رہے ہیں ہمارا صوبائی لیڈر اتنے بڑے جلسے کرتا ہے۔