Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی قیادت کا سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار، ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے: نوازشریف کی ہدایت

وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی قیادت کا سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار، ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے: نوازشریف کی ہدایت
May 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) صدر مملکت ممنون  حسین، وزیراعظم نوازشریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، الطاف حسین، سراج الحق اور دیگر قومی سیاسی رہنماوں نے سانحہ مستونگ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مسافروں کی حفا ظت یقینی بنانے اور واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلدازجلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔ نوازشریف نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگررہنماوں نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔