Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک پہنچ گئے
September 18, 2017

نیو یارک (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک پہنچ گئے۔ کہتے ہیں کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار سے دنیا کو آ گاہ کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردی پر خواجہ آصف کے موقف کے حامی ہیں۔ پہلے اپنے گھر کی صفائی ہونی چاہیئے۔ حکومت احتسابی عمل سے مطمئن نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس میں حاضر ہوں۔ عدالت میں سب سامنے آجائے گا۔ شیخ رشید کے تمام الزامات غلط ثابت ہو نگے ۔

اُنہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس اہم موقع پر ہورہا ہے ۔ وہ دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے کردار سے آگاہ کریں گے ۔