Friday, April 26, 2024

وزیراعظم سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

وزیراعظم سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
March 19, 2015
اسلاآباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ  فاٹا اور مغربی سرحدوں پر ایف سی کے اضافی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ ملاقات میں جنوبی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشن کی وجہ سے عارضی طور پر بےگھرہونے والےافراد کی اُن کے گھروں کو واپسی اور اُنہیں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے  کراچی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔