Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت
October 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پرغوروخوص کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی مختصر ملاقات ہوئی، جس دوران سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ ملتوی کردی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔