Friday, March 29, 2024

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پرغور

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پرغور
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی، ملکی سکیورٹی امور زیرغور آئے۔ وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں سہ پہر کو ہوئی۔ وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں سکیورٹی امور سے متعلق بات چیت ہوئی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔