Friday, May 17, 2024

وزیراعظم سے ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی

وزیراعظم سے ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی
December 3, 2020

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے وباء کی پہلی لہر پر قابو پالیا گیا مگر موجودہ بے احتیاطی ، خاص طور پر ذیادہ لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا وباء کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔