Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ اُمور، سی پیک سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ اُمور، سی پیک سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
December 1, 2020

چینی وزیر دفاع کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ اور وزیراعظم نے مہمان کا کہنی ملا کر خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع کی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ اُمور، سی پیک سمیت اہم اُمور زیر بحث آئے۔

گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔