Friday, May 3, 2024

وزیراعظم سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی اہم ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی اہم ملاقات
December 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  کرپشن کے خاتمہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف ادارے کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ان کا کہنا تھا حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہرممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوان اور کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب  کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان نیب نے وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی تردید کردی۔