Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات
March 20, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم آفس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں نیول چیف  ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف  مارشل مجاہد انور  خان نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کی پاک افواج سربراہان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افواج سربراہان نے وزیر اعظم کو فوجی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔