Friday, May 3, 2024

وزیراعظم سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
March 28, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں پنجاب میں قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  بھی بات چیت  ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دونوں پارٹیوں میں روابط کو مزید بڑھایا جائے۔ قانون سازی کے حوالے سے وزیر اعظم نے پنجاب اسمبلی کے کردار کو سراہا۔