Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم سے چودھری نثار کی ملاقات ،اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری قتل کیس سے متعلق بریفنگ دی

وزیراعظم سے چودھری نثار کی ملاقات ،اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری قتل کیس سے متعلق بریفنگ دی
July 15, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے لاہور میں ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری کے قتل کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران چودھری نثارنے وزیراعظم کو بتایا کہ دونوں کیسز کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ فوجی اور سول حساس اداروں کو اس حوالے سے جو ٹاسک دیئے گئے تھے امید کی جاتی ہے کہ جلد بریک تھرو ہو گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ججز سمیت تمام اہم شخصیات کی سکیورٹی پر نظرثانی کی جائے۔ چودھری نثار نے وزیراعظم کو بتایا کہ بعض ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔