Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو اور رہنماؤں کی ملاقات

وزیراعظم سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو اور رہنماؤں کی ملاقات
October 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں معاونین خصوصی وزیراعظم، نعیم الحق، افتخار درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صوبائی صدر اور سیکرٹری جنرل کو پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے اور اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت بھی کر دی۔