Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات

وزیراعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

عمران خا ن نے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔ وزیر اعظم نے افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے بھی اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغانستان کی مشکلات کم کرنے کیلئے منجمد اثاثوں بحال کئے جائیں۔