Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، مختلف امور پر بریفنگ
March 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ عثمان بزدار نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں شیلٹر ہومز بنانے کی منظوری دی گئی اور صنعت کار گوہر اعجاز کی سربراہی میں پانچ رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ وزیراعظم کو شیلٹرز ہوم منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ مخیر حضرات کے تعاون کے حوالے سے بھی بریف  کیا گیا۔ وزیراعظم نے شیلٹرز ہومز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے وزیر اعظم کو سیاحتی فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کی عمارت کا اندرونی حصہ بھی عوام کے لئے کھولنے اور فوری طور پر اتوارکے علاوہ ہفتہ کو بھی شہریوں کو گورنر ہاؤس کی سیر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔