Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی تبدیل کرنیکی درخواست منظور

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی تبدیل کرنیکی درخواست منظور
January 27, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کراچی آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، عمران خان نے سندھ میں آئی جی تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پراتفاق کرلیا گیا، گورنر عمران اسماعیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے، عمران خان آج کنگری ہاؤس جا کرپیرپگارا سے بھی ملیں گے، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرینگے۔