وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات، پنجاب کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوا۔
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی بلایا، پنجاب میں انتظامی طور پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم سے بلوچستان سے نو منتخب آزاد سینیٹر عبدالقادر نے ملاقات کی، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔