Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات، صوبے کی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات، صوبے کی صورتحال کا جائزہ
January 26, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نےاس موقع پر کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ صوبائی وزراء محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹیں۔ مافیا اورمنافع خوروں کو کسی صورت مت چھوڑیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے بھی ملاقات کی۔