Friday, May 17, 2024

وزیراعظم سے وزیر آبپاشی پنجاب کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم سے وزیر آبپاشی پنجاب کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی پنجاب کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر استفسار کیا۔ محسن لغاری نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

محسن لغاری نے بریف کیا کہ پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو تونسہ بیراج پر مانیٹرنگ کروا دی تھی۔ سندھ نے گدو بیراج سے پنجاب کو مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دی

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عدم تعاون پر افسوس ہوا ہے۔