Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم سے نئے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ، دفاعی و اقتصادی تعاون پر بات چیت

وزیراعظم سے نئے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ، دفاعی و اقتصادی تعاون پر بات چیت
November 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات سمیت سی پیک منصوبوں اور دفاعی و اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے چینی سفیر کو تعیناتی پر مبارکبا دی۔ انہوں نے چینی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا سی پیک خطے میں تبدیلی لائے گا۔ پاکستان سی پیک پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔ وزیراعظم نے سپیشل اکنامک زونز کی اہمیت پر بھی بات چیت کی اور کہا سپیشل اکنامک زونز سے صنعت اور زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ چینی سفیر نے کہا سی پیک پراجیکٹس کے بروقت مکمل ہونے کے لئے مکمل حمایت کریں گے۔ پاکستان میں صنعتکاری اور زرعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔