Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم سے مونس الہٰی کی ملاقات، ملکی و سیاسی معاملات پر گفتگو

وزیراعظم سے مونس الہٰی کی ملاقات، ملکی و سیاسی معاملات پر گفتگو
January 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے ملاقات کی، اہم ملکی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان سے مونس الہٰی کی ملاقات میں وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واؤڈا بھی موجودتھے۔ ملاقات میں اہم ملکی اور سیاسی معاملات پربات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے ایم این اے مونس الہٰی نے وزیراعظم کو پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے موقع پر اتحادی جماعتوں نے ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔