Friday, May 17, 2024

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے 15 ایم پی ایز کے نام سامنے آ گئے

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے 15 ایم پی ایز کے نام سامنے آ گئے
June 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ناراض مسلم لیگ ن کے 15 ایم پی ایز کے نام سامنے لے آیا۔ عوام کے پسندیدہ چینل نے باخبر، باوثوق کی روایت رکھی برقرار رکھی۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں پیش پیش ن لیگ کا شیرازہ بکھرنے لگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن میں  فاروڈ بلاک سامنے آگیا۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے 15 باغی ارکان کی بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں شریک تھے۔ نائنٹی ٹو نیوز وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے نام سامنے آیا۔ آپ کے پسندیدہ اور پاکستان کے پہلے ایچ ڈی پلس چینل نے باخبر باوثوق کی روایت برقرار رکھی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ایم پی اے اظہر ہانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین اور جلیل شرقپوری شامل ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد، نشاط ڈاہا اور ذوالفقار بھنڈر بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ملاقات کرنے والے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ارکان پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ بھی دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ میں عمران خان سے ن لیگ کے باغی ارکان کی ہونے والی بیٹھک کی تصدیق بھی کردی۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے مزید 7 سے 8 ایم پی ایز وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔