Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم سے ملاقات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

وزیراعظم سے ملاقات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
January 14, 2020
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم نے وزیراعظم عمران خان سے کل وفد کی ملاقات کی تردید کردی، ترجمان ایم کیوایم امین الحق کہتے ہیں وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ جوبھی فیصلہ ہوگا وہ رابطہ کمیٹی کرے گی، ایم کیو ایم کا وفد کسی سے ملنے اسلام آباد نہیں جا رہا۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کر کے ملاقات کے لئے بلایا تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صد یقی نے دوروز قبل کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جس پر وزیراعظم نے اسد عمر، پرویز خٹک کو ایم کیو ایم کے تحفظات دورکر نے کا ٹاسک سونپا تھا۔ ادھر گورنرسندھ عمران اسماعیل آج کراچی کے کنگری ہائوس میں پیرپگاڑا سے ملاقات کریں گے، جی ڈی اے کے سربراہ گورنرعمران اسماعیل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔