Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم سے مصری وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر غور

وزیراعظم سے مصری وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر غور
February 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مصری وزیر دفاع نے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادل کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے مصری وزیر دفاع کی ملاقات کا اعلامیہ  جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم سے مصری وزیر دفاع کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تاریخی، قریبی اور بہترین تعلقات ہیں، مصری صدر سے مکہ اور نیو یارک میں گزشتہ سال ملاقاتیں ہوئیں۔ مصرکے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ مصری صدر کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے مصری وزیر دفاع کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حالات سے آگاہ کیا،کہا کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ ہے۔ 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے اقلیتیں محفوظ نہیں۔ بھارت اقدامات نے خطے کا امن بھی داؤ پر لگا دیا۔ مصری وزیر دفاع نے مصری صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔