Monday, May 13, 2024

وزیراعظم سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات، رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے وژن کا خاکہ پیش کیا

وزیراعظم سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات، رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے وژن کا خاکہ پیش کیا
November 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔

وزیراعظم آفس  کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام کے آفاقی پیغام کی اپیل اور ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں بشمول عدل کے اصولوں پر عمل کرنے کی نعمتوں پر زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں رسول اللہﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں اور ان کی تقلید کریں۔ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت کی گہرائی سے فہم کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم نے سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوانوں کی کردار سازی، اصولوں اور اسلام کی حقیقی روح کے مطابق ہو سکے۔ سفیروں نے ہر عالمی فورم پر امت مسلمہ کے مقاصد کے لیے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کا بھی اعتراف کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔