Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم سے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، قومی سلامتی امور، امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات زیربحث آئے

وزیراعظم سے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، قومی سلامتی امور، امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات زیربحث آئے
December 5, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی ملاقات ہوئی جس میں امن وامان اور قومی سلامتی کے امور اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نوازشریف سے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کے امور، امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات زیر بحث آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ناصر جنجوعہ اور مقتدر حلقے ڈاکٹر عبد المالک کو ہی وزیراعلیٰ بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ مری معاہدے کے تحت اڑھائی سال کے بعد سردار ثناء اللہ زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنایا جانا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سردار ثناء اللہ زہری بھی وزارت اعلی کے حصول کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں اور وزیراعظم نوازشریف سے ان کی ملاقات بھی طے ہے تاہم وزیراعظم ہی ڈاکٹر عبد المالک اور سردار ثناء اللہ زہری کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔