Friday, April 26, 2024

وزیراعظم سے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات

وزیراعظم سے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات
June 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی۔ چودھری شجاعت نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ‏ہاوس اپنے چیمبر میں مصروف دن گزارا۔وزیراعظم سے وزرا، پارٹی ‏ارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ریا۔ وزیراعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ق لیگ ‏کےوفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری پرویزالہی، طارق بشیر چیمہ، ‏مونس الہی اور جہانگیرترین بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ نے اپنے ‏تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پر تا حال ‏عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ق لیگ نے چوہدری مونس الہی کو کابینہ میں شامل ‏کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق اعلی سطحی ‏اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق ‏اعوان، نعیم الحق، چیئرمین نادرا، سیکرٹری ہاوسنگ اور دیگر حکام شریک ‏تھے۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا ‏گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر تجارت رزاق داود نے بھی ملاقات کی۔ ‏وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کور گروپ اورصحت سے متعلق اعلی سطحی ‏اجلاس بھی ہو گا۔