Friday, May 17, 2024

وزیراعظم سے فواد چودھری کی ملاقات، کورونا کیلئے تیار مصنوعات پر بریفنگ

وزیراعظم سے فواد چودھری کی ملاقات، کورونا کیلئے تیار مصنوعات پر بریفنگ
May 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیرسائنس فواد چودھری نے ملاقات کی، کورونا کے حوالے سے تیار ہونے والی مصنوعات پر بریفنگ دی۔ وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم کو "میڈ ان پاکستان انیشیئیٹیو" کے بارے میں بریف کیا، وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورنا وائرس کے حوالے سے پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات مثلاً مختلف قسم کے ماسک، حفاظتی لباس و دیگر مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے میڈ ان پاکستان منصوبے، کورونا وائرس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری و دیگر اقدامات پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بائیوٹیکنالوجی پارک کے قیام اور زرعی آلات کی تیاری جیسے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔