Friday, May 10, 2024

وزیراعظم سے علی زیدی کی ملاقات ، سانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے علی زیدی کی ملاقات ، سانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر تبادلہ خیال
February 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عزیر بلوچ، نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں وفاقی وزیر علی زیدی نے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری سے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کےمطابق کاپی فراہمی کی درخواست کی ہے ۔ درخواست پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے اور حقائق کا عوام کے سامنے آنا ضروری ہے ۔