Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے عراقی وزیرخارجہ کی ملاقات، عراق کی تعمیر نو میں عوام کے عزم کو سراہا

وزیراعظم سے عراقی وزیرخارجہ کی ملاقات، عراق کی تعمیر نو میں عوام کے عزم کو سراہا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی، وزیراعظم نے عراق کی تعمیر نو میں عوام کے عزم کو سراہا۔

وزیراعظم کہتے ہیں افغان مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہیں، افغانستان میں امن قائم کرانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا، عراقی وزیرخارجہ  کے لیے آئندہ الیکشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب کے جلد دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔