Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات ، امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات ، امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
January 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوہزار بیس میں بھی عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔